حکومت کاروبار کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کررہی ہے: عبدالحفیظ شیخ

حکومت کاروبار کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کررہی ہے: عبدالحفیظ شیخ
اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ورلڈ بنک نے کاروبار کرنے میں آسانیوں کے اقدام کا اعتراف کیا ہے،حکومت کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملکی اقتصادی صورتحال اور حکومتی پالیسیوں اور کاروباری مواقع پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہحکومت نے سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کیلئے سازگار ماحول تیار کیا ہے، ورلڈ بنک نے کاروبار کرنے میں آسانیوں کے اقدام کا اعتراف کیا ہے،حکومت کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔

امریکن بزنس کونسل کے وفد نےبھی پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کی اوروفد نے ٹیکسیشن، آئی ٹی، ٹیرف میں بہتری کے حوالے سے تجاویز بھی دیں جس پرمشیر خزانہ نے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔