ڈالر 156 روپے 96 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا، سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

ڈالر 156 روپے 96 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا، سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
کراچی: انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 156 روپے 96 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا اور انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 12 پیسے کے اضافے کے بعد  تاریخ کی بلند ترین سطح 156 روپے 96 پیسے پر بند ہوا  جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 25 پیسے اضافے سے 157 روپے 25 پیسے کی سطح پر فروخت ہوا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور 100انڈیکس 404 پوائنٹس کی کمی کے بعد 35 ہزار 168 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس زیادہ سے زیادہ 35ہزار 625 جبکہ کم از کم 35 ہزار 110 کی سطح پر دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران  8کروڑ 72 لاکھ 97 ہزار 950 حصص کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹ ویلیو4ارب 33کروڑ 79لاکھ58 ہزار 197 روپے ہے۔