پاکستان سٹاک ایکسچینج: 100انڈیکس دنیا کی بہترین مارکیٹ میں پہلے نمبر پر آگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ : 100 انڈیکس دنیا کی بہترین مارکیٹ میں پہلے نمبر پر آگیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی ، 100 انڈیکس دنیا کی بہترین مارکیٹ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوم برگ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق  پچھلے تین ماہ میں پاکستان اسٹاک کا 100 انڈیکس کارکردگی کی بنیاد پر پہلے نمبر پر آگیا ۔ہنڈرڈ انڈیکس میں گذشتہ تین ماہ میں 36 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز موڈی انویسٹرس سروس جو کہ تین عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں میں سے ایک ہے اس نے بھی پاکستان کا کریڈٹ ریٹنگ نقطہ نظر کو منفی سے مستحکم کردیا ہے ، جس سے ملک میں غیر ملکی کرنسی کی آمد میں مزید بہتری کا اشارہ ملتا ہے۔
گزشتہ روز  کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جو کاروبار کے اختتام تک مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ داروں نے بھی انتہائی دلچسپی لی۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 287 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز میں ہی انڈیکس 363 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 550 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔کاروبار کے اختتام سے قبل انڈیکس 851 پوائنٹس کی بلند ترین اضافے کے ساتھ 40 ہزار 139 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا تاہم اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 124 پوائنٹس پر ہوا۔یاد رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کاروبار حصص میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا اور جمعہ کو کے ایس ای 500 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار پوائنٹس کی بالائی حد بھی عبور کرگیا۔