حکومت نےایکسپورٹرزکے مالی مسائل حل کرنے کیلئےخصوصی اقدامات کیے:جہانگیر ترین

حکومت نےایکسپورٹرزکے مالی مسائل حل کرنے کیلئےخصوصی اقدامات کیے:جہانگیر ترین
اسلام آباد:سینئر رہنما تحریک انصاف جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایکسپورٹرز کے مالی مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جہانگیر ترین نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 30 ارب روپے کی ادائیگی فوری طور پر کر دی گئی ہے جبکہ ستمبر اور اکتوبر کے ریفنڈ پیمنٹ آرڈر کی مد میں 2.2ارب روپے بھی ادا کر دئے گئے ہیں۔سینئر رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ایف بی آر ایکسپورٹرز حضرات کے ساتھ مل کر دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی مکمل تگ و دو جاری رکھے ہوئے ہے ۔