ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے ایک ارب 30کروڑ ڈالر کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے ایک ارب 30کروڑ ڈالر کی منظوری
اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئےمجموعی طورپرایک ارب 30کروڑ ڈالرکی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت میں استحکام اورعالمی سطح پراداروں کے اعتماد میں اضافے کےعمل کو جاری رکھنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نےایک ارب 30 کروڑ ڈالرکی منظوری دے دی۔ یہ رقم آئی ایم ایف کےاصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کے لیے فوری دی جائے گی۔
اے ڈی بی کے مطابق  قرضہ توانائی سیکٹر میں اصلاحات کے لیے دیا گیا ہے جس سے قرض پروگرام سے گردشی قرضہ ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔اس قرض پروگرام سے بجلی کی سپلائی بھی بہتر ہوسکے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک سال -20 2019 میں مجموعی طور پالیسی بیسڈ قرض کی مد میں دوارب دس کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔
یادرہے رواں سال ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 10ارب ڈالر قرضہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق اے ڈی بی اگلے 5 سال میں پاکستان کو 10ارب ڈالر قرضہ دے گا،10ارب ڈالر مختلف منصوبوں کے لیے جاری کیے جائیں گے،رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو 2.1ارب ڈالر دیے جائیں گے۔ اے ڈی بی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ نئی کنٹری پارٹنرشپ حکمت عملی طے کی جارہی ہے،5سالہ کنٹری پارٹنر شپ پروگرام 2024 تک جاری رہے گا۔