رینالہ خورد ، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

رینالہ خورد ، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
اوکاڑہ : پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔
 تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب  نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک  ، ٹریلر سے ٹکرا گیا ۔ جس کی وجہ سے  ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور اس کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس سے ایک شخص  موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔ ریسکیو اہلکار حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔