راجن پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشت گرد ہلاک

راجن پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشت گرد ہلاک
راجن پور:عربی ٹبہ کے علاقہ میں کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی(سی ٹی ڈی)نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر پولیس نے راجن پور میں عربی ٹبہ کے علاقہ میں کارروائی کی جس کے دوران  5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ہلاک دہشت گردوں سے 10 سے 15 کلو وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد  کیا گیا اور دہشت گردوں کی لانعش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔