کراچی میں بیل دوسری منزل سے گرگیا

کراچی میں بیل دوسری منزل سے گرگیا
کراچی : سرجانی ٹاؤن میں بھاری بھرکم بیل کرین کی مدد سے اتارتے ہوئے دوسری منزل سے گرگیا، بیل کے گرتے ہی مالک نے اسے ذبح کردیا۔
جی این این کے مطابق کراچی میں کرین کی مدد سے قربانی کے جانوروں کو چھتوں سے اتارنے کا فیشن خطرناک ثابت ہونے لگا۔ سرجانی ٹاون 5 ڈی میں بیل بے قابو ہوکر دوسری منزل کی اونچائی سے گرگیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی.

اطلاعات کے مطابق واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا تھا، بیل کو مکان کی چھت سے کرین کے پٹوں میں باندھا گیا تھا۔ مگر وزنی جانور کو چھت سے اٹھائے ابھی چند سیکنڈ ہی ہوئے تھے کہ بیل بے قابو ہوا اور کرین کے پٹوں سے نکل کر زمین پر گر گیا۔ مالک نے شدید زخمی بیل کو فوراً ذبح کردیاواضح رہے کہ کراچی میں قربانی کے جانوروں کو کرین کی مدد سے چھتوں سے اتارنا رواج بنتا جارہا ہے۔ جوجانور کے ساتھ ساتھ انسانوں کے لیے بھی خطرناک ہے۔