دوسری منزل سے پھینکی گئی نوزائیدہ بچی معجزاتی طور پر بچ گئی

دوسری منزل سے پھینکی گئی نوزائیدہ بچی معجزاتی طور پر بچ گئی
کراچی:جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔شہر قائد کراچی میں عمارت کی دوسری منزل سے پھینکی گئی نوزائیدہ بچی معجزاتی طور پر بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق  شہر قائد کراچی کی بلوچ کالونی میں نامعلوم افراد نے عمارت کی دوسری منزل سے نوزائیدہ بچی کو پھینک دیا تھا تاہم عمارت  کی دوسری منزل سے پھینکی گئی نوزائیدہ بچی معجزاتی طور پر بچ گئی ہے ۔
ترجمان چھیپا کے مطابق نوزائیدہ بچی زندہ ہے اور خیریت سے ہے اور اس وقت چھیپا چائلڈ ہوم میں موجود ہے۔
چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ رمضان چھیپا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچ کالونی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش پیش آیا ،آج صبح8بجےکنٹرول پرنومولود بچی کی موجودگی کی اطلاع ملی،چھیپامدد گار جب وہاں پہنچی تو دیکھا یہ معجزانہ طور پر بچ گئی،بچی دو منزلہ عمارت سے پھینکی گئی اس وقت حالت تشویشناک تھی،جناح اسپتال کے ڈاکٹرز نے بہت بہتر علاج کیا جس کے بعد اس کی حالت ٹھیک ہوئی تاہم بچی کی دائیں آنکھ پر زخم آئے ہیں۔