گوجرہ موٹروے پر خوفناک حادثہ ، 5افراد جاں بحق

گوجرہ موٹروے پر خوفناک  حادثہ ، 5افراد جاں بحق
گوجرہ : مووٹروے پر ٹریلر اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
 تفصیلات کے مطابق بدقسمت خاندان فیصل آباد ایئر پورٹ سے لیہ جا رہا تھا کہ موٹروے ایم فور پر ٹریلر اور گاڑی میں خوفناک تصادم ہوگیا ، حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق  ہو گئے جبکہ 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا .جس کو فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔