سڑک کنارے سوئے 2نوجوانوں پر ٹرک چڑھ گیا،دونوں جاں بحق

سڑک کنارے سوئے 2نوجوانوں پر ٹرک چڑھ گیا،دونوں جاں بحق
فیصل آباد : لاہور روڈ پر گٹ والا ٹول پلازہ کے قریب سڑک کنارے سوئے ہوئے دو نوجوانوں کے اوپر سے ٹرک چڑھ گیا جس کے باعث دونوں نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں لاہور روڈ پر گٹ والا ٹول پلازہ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے اور سڑک کنارے سوئے ہوئے دو نوجوانوں کے اوپر سے ٹرک چڑھ گیا جس کے باعث دونوں نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں تاہم دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعد لاشیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں،جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ مقصود اور 20 سالہ وسیم شامل ہیں۔تاہم ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب رہا۔