چکوال ، مسافروین کھائی میں گرنے سے7 افرادجاں بحق

چکوال ، مسافروین کھائی میں گرنے سے7 افرادجاں بحق
چکوال : ضلع چکوال میں مسافروین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ المناک حادثہ چکوال کے علاقے اعجاز آباد میں پیش آیا۔ جہاں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو  ہسپتال منتقل کیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین اورتین مرد شامل ہیں ۔