ڈیرہ مرادجمالی : غیرت کے نام پر دو افراد قتل

ڈیرہ مرادجمالی : غیرت کے نام پر دو افراد قتل
کوئٹہ : ڈیرہ مراد جمالی ضلع میں جمعرات کو ایک خاتون سمیت دو افراد کوغیرت کے نام پرقتل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سفاکی کا ایک اوردردناک واقعہ  ، ایک خاتون  اور مرد کو ناجائز تعلقات رکھنے کے الزام میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ یہ واقعہ ڈیرہ مراد جمالی میں پی ایس مانجھو شوری کی حدود میں  پیش آیا۔ پولیس کے مطابق  یہ غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ  ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔ پولیس  کے مطابق قاتل دونوں افراد کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تاہم  ملزمان کی تلاش جاری ہے۔