رحیم یار خان میں 14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی،ملزمان گرفتار

رحیم یار خان میں 14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی،ملزمان گرفتار
رحیم یار خان: رحیم یار خان میں 14 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ لڑکی کے اغوا اور زیادتی میں ملوث 6افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں 14 سالہ لڑکی کے اغوا کے بعد  اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہےاور ملزمان  لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔واقعہ تھانہ آباد پور کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 14 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد  7ملزمان کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ، لڑکی کے اغوا اور زیادتی میں ملوث 6افراد کو گرفتار کر کےمقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
لڑکی کے والدین کے مطابق راہگیروں کی اطلاع پر شیخ واہن کےمکان پر پہنچے تو لڑکی بے ہوش ملی،لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزمان نے لڑکی کو نشہ آور چیز پلانے کے بعد  زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے رحیم یار خان میں 14سالہ لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔