بلوچستان: کاراور ٹرک میں خوفناک تصادم ،5 افراد جاں بحق

بلوچستان: کاراور ٹرک میں خوفناک  تصادم ،5 افراد جاں بحق
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق یہ افسوسناک  حادثہ قلعہ سیف اللہ میں پیش آیا ۔ کار اور ٹرک کی ٹکر اتنی   شدید تھی کہ کار مکمل طور پر ٹرک کے اندر جا گھسی ، کار کو نکالنے کیلئے کرین کو طلب کیا گیا  ۔ کار میں سوار افراد کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہے تھے۔ جاں بحق افراد کی میتیں ڈسٹرکٹ اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردی گئی ہیں۔