چیچہ وطنی میں خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

چیچہ وطنی میں خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
چیچہ وطنی:کمالیہ روڈ راوی پل کے قریب کار اور ٹرالر میں خوفناک حادثہ کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی میں کمالیہ روڈ راوی پل کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم کا واقع پیش آیا ہے،حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین ایک بچہ اور 2 مرد شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئے،زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق بدقسمت خاندان عارف والہ سے ماموں کانجن فوتگی پر جا رہے تھے۔