محبت کی شادی کرنے والی لڑکی نے تین ماہ بعد خود کشی کر لی

محبت کی شادی کرنے والی لڑکی نے تین ماہ بعد خود کشی کر لی
سیالکوٹ : محبت کی شادی کرنے والی لڑکی نے تین ماہ بعد خود کشی کرلی۔پولیس نے شوہر اور دیور کو حراست میں لےلیا۔
جی این این کے مطابق لڑکی اپنی محبت کو پانے کے لیے کراچی سے سیالکوٹ آئی تھی ، جہاں اس نے اپنی پسند سے شادی کی ، مگر شادی کے بعد لڑکی کا فیصلہ گھناؤنا خواب ثابت ہوا اور شادی کے تین ماہ بعد ہی اس کے شوہر کے ساتھ جھگڑے ہو گئے ۔ لڑکی نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر دریائے چناب میں چھلانگ لگائی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
دوسری جانب اس واقعے سے متعلق بڑا انکشاف بھی سامنے آیا ، ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کے شوہر نے شا دی سے قبل خود کو کروڑ پتی ظاہر کیا تھااور لڑکی کو جھوٹے کواب دکھا کر اپنے جال میںپھنسایا تھا ، جوکہ خودکشی کی بڑی وجہ ہیں۔ پولیس حکام نے لڑکی کے شوہر کو اس کے بھائی سمیت حرا ست میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کردیا ۔