فیصل آباد ، 2 بہنوں پرتیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد ، 2 بہنوں پرتیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد : تھانہ صدر کے علاقہ میں دو بہنوں پرتیزاب پھینکنے والے ملزم علیم کوگرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب پھینکنے والے ملزم علیم نے لڑکیوں کو گھر میلاد کا بتا کر بلایا تھا، ملزم  متاثرہ بہنوں کا محلہ دار ہے اور اس نے رشتہ سے انکار کی رنجش پر گزشتہ روز دونوں بہنوں پر تیزاب پھینکا،  پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔