منڈی بہاؤالدین : مخالفین کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

منڈی بہاؤالدین : مخالفین کی  فائرنگ سے خاتون جاں بحق
منڈی بہاؤالدین : ملک وال کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ بیٹا ، اور داماد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قتل کیس کی پیشی کے بعد خاتون اپنے داماد اور بیٹے کے ساتھ تحصیل کورٹس ملکوال میں پیشی کے بعد واپس جا رہی تھی کہ ملزما ن نے فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ داماد اوربیٹا زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان نہر کنارے گھات لگائے بیٹھے تھے ۔ زخمی ہونے  والے دونوں افراد نے نہر میں چھلانگ لگا کر جان بچائی ۔جبکہ  ملزمان واردات کے بعد فرارہوگئے ۔ زخمی ہونے والوں کیخلاف ایک نوجوان کو زیادتی کے بعد قتل کا الزام تھا ۔