صادق آباد : نجی ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے سےدو بچے جاں بحق

صادق آباد : نجی ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ  لگنے سےدو بچے جاں بحق
صادق آباد : صادق آباد کے علاقے حسین آباد میں نجی ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے سے دو کم سن بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ صادق آباد کے علاقے حسین آباد میں پیش آیا ، جہاں نجی اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے سے دو کم سن بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، آگ کے باعث وارڈ میں  دھواں بھر گیا ، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق وارڈ کے باقی بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔