شیخوپورہ میں تیز رفتار ویگن کی رکشہ کو ٹکر،1 شخص جاں بحق

شیخوپورہ میں تیز رفتار ویگن کی رکشہ کو ٹکر،1 شخص جاں بحق
شیخوپورہ: نبی پورہ سرگودھا روڑ پر تیز رفتار ویگن نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کی زد میں آ کر رکشہ پر سوار 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 خاتون زخمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں نبی پورہ سرگودھا روڑ پر تیز رفتار ویگن اور رکشہ میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے ،حادثے میں رکشہ پر سوار 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 خاتون زخمی ہو گئی۔

حکام نے مزید کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے زخمی کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شریف ولد بدردین عمر 52 سال سکنہ کالوکے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کا نام رخسانہ زوجہ عباس عمر 50 سال سکنہ کالوکے گاؤں ہے۔