فیصل آباد میں زمین کے تنازع پر بھائی اور بھابھی کا قتل،ملزم فرار

فیصل آباد میں زمین کے تنازع پر بھائی اور بھابھی کا قتل،ملزم فرار
فیصل آباد :تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ274 رب میں زمین کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور بھابھی کا قتل کر دیا جبکہ ملزم خود فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ274 رب میں زمین کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی، بھابی اور بچوں پر فائرنگ کردی،جس کی زد میں آ کر  بھائی ارشد، اس کی بیوی کبری بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بیٹے اور پوتا شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم اکبر اور اس کے بچے موقع سے فرار ہوگئے ہیں تاہم انہیں جلد گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔