شیخوپورہ : ٹریفک حادثے میں 13افرادجاں بحق ، 30 سےزائد زخمی

شیخوپورہ : ٹریفک حادثے میں 7افرادجاں بحق ، 20 سےزائد زخمی
شیخوپورہ : نارنگ منڈی کے قریب 2مسافرگاڑیوں اور بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افرادجاں بحق جبکہ 30سےزائد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ نارنگ منڈی کے قریب پیش آیا ،جب دھند کے باعث دو مسافر گاڑیوں اوربس آپس میں ٹکرا گئے ۔جس کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی ۔ حادثےمیں13 افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ 30 سےزائد زخمی ہوئے ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر جائے حادثہ پر پہنچ  گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ ریسکیو کے مطابق  کئی زخمیوں میں  حالت تشویشناک ہے ۔ 
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب  کرلی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ، وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے اورانتظامی افسران کو زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت  کردی ۔