پشاورکے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پشاورکے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
پشاور: کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پشاور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے ، صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی کورونا سے متاثر ہ افراد کی تعداد میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے  شہر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن آج شام  چھ   بجے سے نافذالعمل  ہوگا ۔ پشاور کےعلاقے صدر ،  حیات آباد،  یونیورسٹی ٹاؤن میں پارک روڈ، اولڈ جمرود روڈ،  کینٹ میں گلبرگ، قیوم سپورٹس کمپلیکس کے علاقے شامل ہیں۔
 اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت متعلقہ علاقوں میں اجتماعات سمیت آمد و رفت پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے کے خلاف کارروائی کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں۔ خیبرپختونخوا میں  اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 ہزار 370 ہوچکی ہے ، صوبے میں 1369 افرادجاں بحق ہوچکے ہیں ۔
واضح رہے کہ  ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 67 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد8 ہزار 091 ہوگئی ہے ملک میں‌ اب تک کورونا کے4لاکھ 04 ہزار82 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار 105 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں2458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔