نصیرآباد میں گھریلوں ناچاقی پر فائرنگ،3 خواتین جاں بحق

نصیرآباد میں گھریلوں ناچاقی پر فائرنگ،3 خواتین جاں بحق
نصیرآباد: ڈومکی محلہ میں گھریلوں ناچاقی پر فائرنگ کی زد میں آ کر 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ ملزم موقعہ سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے ڈومکی محلہ میں گھریلوں ناچاقی پر فائرنگ کا واقع پیش آیا ہےجس میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی، سالی اور ساس کو قتل کردیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقع سٹی تھانے کے حدود میں پیش آیا اور فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے تاہم پولیس کے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے جاری ہیں جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔