نوابشاہ میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2خواتین جاں بحق

نوابشاہ میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2خواتین جاں بحق
نوابشاہ:سکرنڈ روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کی زد میں آ کر 2خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق  نوابشاہ میں سکرنڈ روڈ پر تیز رفتار بس اور موٹر سائیکل میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں،حادثے کی زد میں آ کر 2خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

پولیس حکام کےمطابق  حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ہیر انٹر اور رضیہ انٹر شامل ہے جبکہ کامران انٹر شدید زخمی ہوگیا۔