فیصل آباد:ڈاکٹرزکی ہڑتال کے باعث مریض خوار ہوگئے

فیصل آباد:ڈاکٹرزکی ہڑتال کے باعث مریض خوار ہوگئے
فیصل آباد: سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال 17 ویں روز بھی جاری ہے ،علاج معالجے کی سہولیات میسر نہ ہونے پر مریضوں کی بڑی تعداد پریشانی میں مبتلا ہے۔
فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ہڑتال کے باعث او پی ڈی ، آپریشن تھیٹر اور مختلف اسپتالوں کی لیبارٹریز بند ہیں۔ جس کی وجہ سے مریض دوائیں لینے سے قاصر ہیں۔اس حوالے سے 40کلومیٹر طویل سفر طے کر کے ہسپتال آنے والے ایک مریض کا کہنا ہے کہ "آج تیسرا موقع ہے کہ میں اس اسپتال آیا ہوں لیکن کوئی دوائی اور علاج نہیں ہوسکا ہے "۔ ڈاکٹرز نے دھمکی دی ہے کہ اگر مطالبات کو پورا نہ کیا گیا تو وہ ایمرجنسی وارڈز بند کردیں گے۔ ڈاکٹرزمیڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (ایم ٹی آئی) ریفارمز ایکٹ کے نفاذ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس میں حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کی نجکاری کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اسپتالوں میں جاری اس ہڑتال کے باوجود ایم ٹی آئی کے معاملے پر حکومت اور ڈاکٹروں کے مابین ڈیڈلاک برقرار ہے۔