بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 1شخص جاں بحق

بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 1شخص جاں بحق
لسبیلہ:بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار پک اپ الٹ گئی جس میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق قومی شاہراہ پر پک اپ الٹ گئی جس میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث آیا۔حکام کا مزید کہنا تھاکہ جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو بیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔