شیخوپورہ میں مسافر بس الٹ گئی، 2افراد جاں بحق ، 34زخمی

شیخوپورہ میں مسافر بس الٹ گئی، 2افراد جاں بحق ، 34زخمی
شیخوپورہ:شیخوپورہ موٹروے پرہرن مینار کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس سےبس میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 34زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ موٹر وے پر مسافر بس کوہاٹ سے لاہور جا رہی تھی کہ ہرن مینار کے قریب الٹ گئی جس سے بس میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 34زخمی ہو گئے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ ڈرائیور کونیند آنے کی وجہ سے پیش آیا  جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔