نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگی رہنما رانا محمود الحسن قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگی رہنما رانا محمود الحسن قتل
گوجرانوالہ: نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل چیئرمین رانا محمود الحسن کو قتل کر دیا۔
جی این این کے مطابق گواجرنوالہ میں تھانہ اروپ کے علاقہ بٹراں والی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل چیئرمین رانا محمود الحسن جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔