شہری آبادی میں داخل ہونے والے چیتے کووائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا

شہری آبادی میں داخل ہونے والے چیتے کو وائلڈ لائف  کے حوالے کردیا گیا
مری : جی این این نیوز کے مطابق بدھ کی سہ پہر کو ایک چیتا مری کے رہائشی علاقے میں داخل ہونے کے بعد پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آبادی میں داخل ہونے والا چیتا اس علاقے میں کئی گھنٹے سے  گھوم رہا تھا جب رہائشیوں نے کافی محنت کے بعد اسے رسیوں کی مددسے  پکڑ لیا۔ بعد ازاں لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو آگاہ کیا اور متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔ اطلاعات کے مطابق چھوٹے چیتے  کو اس وقت زخمی کردیا گیا تھا جب لوگوں نے اسے مری کے علاقے  عباسیہ  ٹاؤن میں دیکھا۔