تلہ گنگ میں مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ،26 افراد زخمی

تلہ گنگ میں مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ،26 افراد زخمی
تلہ گنگ : میانوالی روڈ پر ونہار کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم سے26 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تلہ گنگ میں میانوالی روڈ پر ونہار کے قریب مسافر کوچ کراچی سے راولپنڈی کےلئے آ رہی تھی کہ مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ہو گئے جس سے26 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوحکام جائےوقوعہ پر پہنچ گئے اورزخمیوں کو سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا۔ہسپتال حکام کے مطابق چار زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔