مٹیاری: مسافر کوچ اور رکشے میں تصادم، 11 افراد جاں بحق ، 5 زخمی

مٹیاری: مسافر کوچ اور رکشے  میں تصادم، 11 افراد جاں بحق ، 5 زخمی
مٹیاری: ضلع مٹیاری میں آج صبح مسافر کوچ اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

جی این این نیوز کے مطابق آج صبح  قومی شاہراہ  ہالہ  پرتیز رفتار مسافر کوچ نے رکشہ کو ٹکر مار دی ، بدقسمت مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا ۔ ریسکیو اہلکار حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور نے  فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ حادثے کے باعث قومی شاہراہ کی ایک سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔