ہری پور میں ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم،3 افراد جاں بحق

ہری پور میں ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم،3 افراد جاں بحق
ہری پور:ایبٹ آباد کھوکھر میرا کے قریب ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد کیری ڈبہ میں سوار مسافر واپس جا رہے تھے کہ ایبٹ آباد کھوکھر میرا کے قریب ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم ہو گیاجس کی زد میں آکر  3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد تبلیغی اجتماع سے واپس آ رہے تھے اور جاں بحق افراد میں ڈرائیور توقیر، نعمان اور محب شامل ہیں۔