بدین میں خوفناک آتشزدگی سےتین معصوم بچے جھلس کر ہلاک

بدین میں خوفناک آتشزدگی سےتین معصوم بچے جھلس کر ہلاک
بدین: ضلع بدین میں ہندو محنت کشوں کے گھروں میں آتشزدگی کے باعث تین معصوم بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔
جی این این  کے مطابق بدین کے گاؤں ماموں خان نوحانی  میں مزدوری کی غرض سے آئے ہندو محنت کشوں کے گھروں کو آگ لگ گئی ۔ آگ نے پلک جھپکتے ہی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آتشزدگی سے ڈیڑھ سالہ پوون ، 2سالہ ریشماں اور دوسالہ دھارمی جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے ۔

محنت کش خاندان بدین کے گاؤں میں چاول کی فصل کی کٹائی کے لئے آئے ہوئے تھے۔محنت کش جوڑے اپنے بچوں کو عارضی آرام گاہوں میں چھوڑ کر چاول کی فصل کی کٹائی میں مصروف تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ محنت کشوں کا تعلق ضلع تھرپاکر کے علاقے ننگرپاکر کے گاؤں  ہادی گاموں سے ہے۔