پشاور،ناگمان پل کے قریب فائرنگ، 2افراد جاں بحق

پشاور،ناگمان پل کے قریب فائرنگ، 2افراد جاں بحق
پشاور: ناگمان پل کے قریب فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پشاور میں ناگمان پل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے 4 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کر دی گئی ہے جبکہ دونوں افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔