پنجاب کے 13شہر کلین گرین پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں :عثمان بزدار

پنجاب کے 13شہر کلین گرین پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں :عثمان بزدار
لاہور: وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے 13 شہر کلین گرین مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  میں بڑے فخر سے یہ اعلان کر رہا ہوں کہ پنجاب کے 13 شہر کلین گرین  مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں جس میں شہروں کی رینکنگ  7 بنیادی انسانی ضروریات پر ہو گی جس میں صاف ماحول،نکاسی آب ، صاف پانی، شجرکاری وغیرہ شامل ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے آج (پیر) ملک کے پہلے بیرومیٹر کاافتتاح کیا ہے  جسے کلین گرین پاکستان انڈیکس کا نام دیاگیاہے ۔اس کامقصدشہروں کی صفائی اورماحول دوست اقدامات کاجائزہ لیناہے۔ گرین کلین انڈیکس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی خاموش قاتل ہے ، اور ا س وقت ملک   کا سب سے بڑا مسئلہ ماحولیاتی آلودگی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ  آج   لاہور میں آلودگی کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہے  بچوں اور بوڑھوں کی ذندگیوں کا خطرہ ہے ،انہوں نے کہا کہ 35سال پہلے لاہور ایک صاف ستھراشہر تھا لیکن درختوں کو کاٹنے کی وجہ سے یہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ گزشتہ دس سال میں 70 فیصد درخت کاٹے گئے ، ہم نے دریاؤں کے پانی میں سیوریج کا پانی شامل کردیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات بہت د یر میں پتہ چلتے ہیں ۔ انہوں نے کہا قدرتی وسائل کے معاملے میں پاکستان دنیا کے ٹاپ دس ممالک میں شامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سیاحت میں اعلی مقام بنائے گا ۔