شیخوپورہ: تیز رفتار ی کے باعث بس الٹنے سے 10افراد ذخمی

شیخوپورہ: تیز رفتار ی کے باعث بس الٹنے سے 10افراد ذخمی
شیخوپورہ: نارووال روڈ کے قریب نارنگ منڈی پر تیز رفتار بس الٹنے سے بس میں سوار 10 مسافر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بس لاہور سے نارووال جارہی تھی کہ مہتہ سوجا نارووال روڑ نارنگ منڈی کے قریب  تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کی وجہ سے بس میں سوار 10مسافر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی تاہم حادثے میں کوئی بھی مسافر شدید زخمی نہیں ہوا ہے۔