عارف والا میں دھند کے باعث حادثہ،2 طالب علم جاں بحق

عارف والا میں دھند کے باعث حادثہ،2 طالب علم جاں بحق
عارف والا : پاکپتن روڈ پر چک شفیع کے قریب دھند کے باعث بس دو طالب علموں پر چڑھ دوڑی جس کے باعث دونوں طالب علم جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عارف والا میں پاکپتن روڈ پر چک شفیع کے قریب شدید دھند کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں بس ڈرائیور نے دو طالب علموں پر بس چڑھا دی۔حادثہ کے نتیجہ میں چک شفیع کا رہائشی 10 سالہ شہزاد اور 16 سالہ سانول موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔حکام کے مطابق دونوں طالب علم موٹر سائیکل پر گھر سے حصول علم کی خاطر سکول جا رہے تھے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشون کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔