تلہ گنگ میں سٹی پولیس کا مقامی مدرسہ پر چھاپہ،زنجیروں سے جکڑا بچہ بازیاب

تلہ گنگ میں سٹی پولیس کا مقامی مدرسہ پر چھاپہ،زنجیروں سے جکڑا بچہ بازیاب
تلہ گنگ :سٹی پولیس نے تلہ گنگ کے مقامی مدرسے پر چھاپہ مار کر زنجیروں سےجکڑ بچہ بازیاب کرا لیا،مہتمم مدرسہ نے بچے کو چار ماہ سے زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا۔
تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کی سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی مدرسے پر چھاپہ مارا،جہاں 4 ماہ سے زنجیروں میں جکڑے بچے کو بازیاب کرا لیا گیا۔بچہ قاری کے تشدد کی وجہ سےمدرسے میں پڑھنے سے انکاری تھا،جس پر والد نے بچے کو زنجیروں میں جکڑنے کےلئے قاری کو اجازت دی تھی۔تاہم سٹی پولیس نے قاری اور بچے کے والد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔