شکار پور ٹریفک حادثہ،4 خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی

شکار پور ٹریفک حادثہ،4 خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی
شکارپور: رستم چوک کے قریب وین اور رکشہ کے تصادم میں 4 خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق شکارپور رستم چوک پروین کا بریک فیل ہونے کے باعث وین بے قابو ہوگئی اور رکشہ اور چنگچی رکشہ سے ٹکرا گئی۔ٹکر کے بعد بے قابو وین کریانہ اسٹور میں جا گھسی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 4 خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے ڈائیور کو گرفتار کرکے وین کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔