لاہور : غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں، 2 زخمی

لاہور : غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں، 2 زخمی
لاہور: صوبائی دارلحکومت کے علاقے لیاقت آباد میں غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، پولیس کے جوان موقعے پر پہنچ گئے ۔
جی این این کے مطابق لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں واقع سالار روڈ کی گلی نمبر گیارہ میں غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹ گیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق افراد میں سے دو کی شناخت اسحاق اور عزیم کے نام سے ہوئی جبکہ خاتون کی شناخت نا ہو سکی، واقع کے بعد مرنے والوں کے گھروں میں صف ماتم بچ گیا، حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے جس کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے پہنچ جائے وقوعہ کو بند کر دیا اور شواہد بھی اکھٹے کیے، جس کے مطابق واقعہ گیس سلنڈر بھٹنے کی وجہ سے ہی پیش آیا۔