خوشاب: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،3 افراد جاں بحق

خوشاب: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،3 افراد جاں بحق
خوشاب :میانوالی روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے 3 افرادجاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ، جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مرنے والوں کا تعلق خوشاب کے گاؤں بجار سے ہے۔