غیرت کے نام پر قتل کی واردات،بیوی ، بیٹی اور بیوی کا مبینہ آشنا قتل

غیرت کے نام پر قتل کی واردات،بیوی ، بیٹی اور بیوی کا مبینہ آشنا قتل
ملتان:پرانا شجاع آباد روڈ پر اڈہ مہے والا میں غیرت کے نام پر قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جس میں شوہر نے بیوی ، بیٹی اور بیوی کے مبینہ آشنا کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا ۔
پولیس حکام کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ ملتان میں پرانا شجاع آباد روڈ پر اڈہ مہے والا میں پیش آیا جس میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی ، بیٹی اور بیوی کے مبینہ آشنا کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ قتل ہونے والوں میں مرتضٰی ، شمشاد مائی اور 10 ماہ کی بچی کرن شامل ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورپولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے رہے ہیں،ملزم ایک بیٹے کو ساتھ لے کر فرار ہو ا ہےاورقتل ہونے والے افراد شاہ جمال کے رہائشی ہیں۔