دیرینہ دشمنی باپ اور بیٹے کی جان لے گئی

دیرینہ دشمنی باپ اور بیٹے کی جان لے گئی
شیخوپورہ : دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ لاشیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق شیخوپورہ میں کڑکن واہگہ گاؤں کے قریب باپ اپنے بیٹے کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورلاشوں کو تحویل میں لے لیا ۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بظاہر واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہیں اور کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔