احد رضامیراور سجل علی کی شادی طےہوگئی ؟

احد رضامیراور سجل علی کی شادی طےہوگئی ؟
ویب ڈیسک :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی احد رضا میراور سجل علی کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پرآج کل خوب گھوم رہی ہیں اورمداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔
 تفصیلات کے مطابق معروف ادکارہ سجل علی نے منگل کے روز اپنے انسٹاگرام پر پھولوں اورسرخ جوڑے کی تصویر شئیر کیں جس کے بعد سے ہی مداحوں کی جانب سے یہ خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ عنقریب سجل علی اور احد رضا میر شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں ۔
 
 
 
سجل علی اور احد رضامیر ڈرامہ "یقین کا سفر" میں اکٹھے جلوہ گر ہوئے تھے جس کے بعد اس جوڑی کو بے پناہ پذیرائی ملی تھی ۔حال ہی میں سجل نے اپنی 26 ویں سالگرہ منائی جس پر سجل علی نے احد رضا میر سمیت مداحوں اور اہل خانہ سے محبت اور نیک تمنائیں وصول کیں۔سالگرہ کے موقع پر ان کی ساس نے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپ پرسجل کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ " تمہارے ساتھ ہوتے ہوئے یہ دنیا ایک بہترین جگہ ہے،تمہیں سالگرہ مبارک ہو ۔"
 
 
واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا نے جون 2019 میں منگنی کی تھی اور اس کے بعد اکثر جگہوں پر دونوں کو اکٹھے دیکھا گیا ہے۔اگر دونوں کے کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سجل علی ڈرامہ سیریل "الف "میں مومنہ سلطان کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ احد رضا میر ڈرامہ سیریل "عہدِ وفا " میں سعد کا کردار ادا کررہے ہیں ۔