شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کوعید الاضحی ٰ کی مبارکباد

شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کوعید الاضحی ٰ کی مبارکباد
ویب ڈیسک : پاکستانی شوبز شخصیات کی جانب سےپرستاروں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ وبا کے دوران احتیاطی تدابیر اختیا ر کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے ۔
 عالمگیر وبا  کورونا کے باعث حکومت کی جانب سے عوام کو عید الاضحیٰ سادگی اورایس او پیز پر عمل کرتے ہوئےمنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ شوبز شخصیات کی جانب سے بھی رواں سال عید الاضحیٰ پر عوام کو احتیاط برتنے اور ایس و پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کے ساتھ مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری  ہے۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنےچاہنے والوں  کو عیدالاضحیٰ اور حج کی مبارکباد دی۔
 
گلوکار شہزاد رائے نے لوگوں کوعید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے  کی ہدایت کی ہے۔
 
اداکارہ ماورا حسین نے بھی پرستاروں اورتمام مسلمانوں کوعید کی مبارکباد دینے کے ساتھ محبت بانٹنے کا پیغام دیا۔