کم کاردیشن ، لیونارڈو ڈی کیپریو سمیت شوبز ستاروں کا سوشل میڈیا بائیکاٹ

کم کاردیشن ، لیونارڈو ڈی کیپریو سمیت شوبز ستاروں کا سوشل میڈیا  بائیکاٹ
ویب ڈیسک : امریکی اداکارہ و ماڈل کم کاردیشن اور دیگر شوبز ستاروں نے نفرت آمیز پروپیگنڈے اور غلط معلومات پھیلانے پر فیس بک اور انسٹا گرام کا بائیکاٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کم کارڈیشن نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا بیان میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کے بہت سنجیدہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کاردیشن نے لکھا کہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے نفرت، پروپیگنڈے اور غلط معلومات پھیلانے کے معاملے پر میں خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔اداکارہ وماڈل کم کاردیشن نے مزید لکھا کہ غلط معلومات سے ہمارے الیکشن اور جمہوریت پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
کم کاردیشن اور دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بائیکاٹ سول سوسائٹی کی جانب سے شروع کی گئی مہم" اسٹاپ ہیٹ فیئر پرافٹ"  کا حصہ ہے۔اس مہم کے تحت شوبز شخصیات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس 24 گھنٹوں کے لیے معطل کریں گے۔
اس مہم میں ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو، ساشا بیرون، جینیفر لارنس اور گلوکارہ کیٹی پیری بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف اسٹاپ ہیٹ فیئر پرافٹ مہم رواں برس جون میں شروع ہوئی تھی جس میں ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت آمیز اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔