فلم "الہ دین" ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر چھا گئی

فلم
لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور اینیمیٹڈ فلم "الہ دین" ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر چھا گئی۔ فلم "الہ دین" 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کما کر پہلی پوزیشن پر آگئی۔
ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور اینیمیٹڈ  فلم "الہ دین" نے ریلیز ہوتے ہی تہلکا مچا دیا۔ فلم "الہ دین" نے ایکشن فلم "جان وِک چیپٹر3"اور سپر ہیروز فلم "اوینجرز اینڈ گیم" کو پچھاڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔ فلم "الہ دین" 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کما کر سرفہرست ہے جبکہ ایکشن فلم "جان وِک چیپٹر3" 2 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے اور سپر ہیروز فلم "اوینجرز اینڈ گیم" 1 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہے۔ ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور اینیمیٹڈ  فلم "الہ دین"کی کہانی چراغ میں قید ایک جن کے گرد گھومتی ہے۔