ماورا حسین کی اداکار رشی کپور سے ملاقات ،خیریت دریافت کی

ماورا حسین کی اداکار رشی کپور سے ملاقات ،خیریت دریافت کی
نیو یارک: پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے کینسر کے مرض میں مبتلا نامور بھارتی اداکار رشی کپور سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
بھارتی فلموں کے نامور اداکار رشی کپور گزشتہ 8 ماہ سے کینسر کے علاج کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں جہاں پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین اپنی ایک دوست کے ہمراہ رشی کپور کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئیں۔ نامور بھارتی  اداکار رشی کپور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ان کے بائیں جانب پاکستان کی نامور اداکارہ ماورہ حسین ہیں جب کہ دائیں جانب ان کی دوست خدیجہ ہیں، دونوں کا ان سے ملاقات کیلئے آنا خوشگوار ہے۔دوسری جانب رشی کپور سے دوران علاج امریکہ میں ملاقات کرنے کے حوالے سے ماورا حسین نے کچھ نہیں بتایا۔